پگھلتے گلشیئرز سارے ملک کے لئے خطرے کی گھنٹی
دریائے چترال میں سیلاب سے وادی پشاور اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آیا ہے،کنوینئر سرتاج احمد
منگل 15 دسمبر 2015 15:45
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) ماحولیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ پگھلتے گلشیئرز تمام ملک کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے اور یہ خطرہ چترال میں جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے زیادہ درپیش ہے ۔۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیو چترال ، سیو پاکستان کے کنونیئر سرتاج احمد خان نے کہا کہ اگر آپ کو پاکستان کے میدانی علاقوں کو بچانا ہے تو پھر پہلے چترال کو بچانے کے لئے آگے بڑھیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری آگاہی مہم کے ذریعے پیغام ہے جس کے ذریعے ہم سارے ملک کو درپیش خطرات سامنے لانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دھائیوں کے دوران چترال میں تباہ کن سیلاب نے انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جس سے ہزاروں ایکڑ زر خیز زمین زیر آب آئی اور زندگی کے معاملات شدید متاثر ہوئے ۔(جاری ہے)
سرتاج خان نے کہا کہ آنے والی حکومتوں نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے چترال اور دیگر علاقوں کی صورت حال مزید خراب ہوئی انہوں نے کہا کہ دریائے چترال میں طغیانی سے وادی پشاور میں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آیا ۔
انہوں نے کہا کہ چترال میں 540 گلشیئرز ہیں جو دریائے چترال کے مختلف معاون دریاؤں کو سپورٹ کرتے ہیں دریائے چترال میں سیلاب سے وارسک اور تربیلا میں سٹی اور گارا بھی جمع ہو گیا ۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.