عزیز آباد بھنگوریہ گو ٹھ میں تولیہ کی فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر
منگل 15 دسمبر 2015 18:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے عزیزآباد نمبر ایک بھنگوریہ گوٹھ میں واقع تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔فائربریگیڈکے عملے نے 2گھنٹوں کی جدوجہدکے بعدآگ پرقابوپالیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کی علی الصبح کراچی کے علاقے عزیزآباد نمبر ایک بھنگوریہ گوٹھ میں واقع تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، چار منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
فائربرگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق چار منزلہ عمارت کی تیسری منزل پرلگنے والی آگ کی وجہ تاحال نہیں معلوم ہوسکی۔تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کو دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.