چوائسی ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2015ء 19 دسمبر کو ہو گی

منگل 15 دسمبر 2015 23:12

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 دسمبر۔2015ء) چوائسی ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2015ء 19 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ایکسپو کا انعقاد چوائسی ایکسپو مینجمنٹ نے میڈیا گروپ تنظیموں، تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والے اداروں اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے تعاون سے کیا ہے۔ ایکسپو سے صحت، تعلیم اور ملازمت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اپنے کیریئر کے انتخاب کیلئے مدد ملے گی۔