زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

بدھ 16 دسمبر 2015 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے اور اعلی حکام نے وائس چانسلر یونیورسٹی کے
خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔ وائس چانسلر نے اپنے رفقاء کو بھاری معاوضے پر بھرتی کر کے پانچ کروڑ روپے مالی بے قاعدگیوں کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں غیر قانونی بھرتی کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 2014 ء میں کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر نے بھرتیاں غیر شفاف اور اشتہار دیئے بغیر کر لی ہیں جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ۔ رپورٹ کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پرنسپل نے یونیورسٹی کے اندر ہی پولٹری فارم قائم کر کے کاروبار شروع کر رکھا ہے اور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔ وائس چانسلر نے درجنوں افراد کو بھرتی کرنے میں بھی قواعد کی خلاف ورزی ہے ۔

متعلقہ عنوان :