کراچی، حلیم عادل شیخ کی قیادت میں اے پی ایس کے شہداکی یاد میں شمعیں روشن !ہر آنکھ اشکبار
132ننھی جانوں نے جانوں کا نذرانہ دیکر20کروڑ عوام کو اکٹھا کردیا ،حلیم عادل شیخ
بدھ 16 دسمبر 2015 20:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) سینئر سیاستدان حلیم عادل شیخ نے اپنے کارکنان کے ہمراہ 16دسمبرآرمی پبلک اسکول کے شہداکی یاد میں کراچی پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کیں۔اس موقع پر ان کے کارکنان سمیت مختلف اسکولوں کے بچوں ، شہریوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں حلیم عادل شیخ نے آرمی پبلک اسکول کا یونیفارم زیب تن کیا ہوا تھا،جبکہ خواتین اور مرد حضرات کی جانب سے شمعیں اور مشعلیں اٹھارکھیں تھیں ،جبکہ سینکڑوں لوگوں نے سانحہ 16دسمبر سے اظہار یکجہتی کے لیے شہید بچوں کی تصاویر کے پوٹریٹ اٹھارکھے تھے، اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف نعروں کے دوران حلیم عادل شیخ ،نعیم عادل شیخ سمیت تمام خواتین اور مرد آبدیدہ رہے ۔
حلیم عادل شیخ نے سانحہ پر ایک سال گزرنے پر اپنے خیالات کااظہا کرتے ہوئے کہا کہ جن والدین نے اپنے معصوم بچے اس قوم پر قربان کیئے انہیں ہم کہنا چاہتے ہیں کہ وہ صرف آپ کے یا پشاور کے بچے نہیں ہیں بلکہ وہ کراچی حیدرآباد ،سکھر ،لاڑکانہ سمیت اس پاکستان کے بچے تھے ان132 بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس قوم اکٹھا کردیا ہے جس کے نتیجے میں ہمیں ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی صورت میں دہشت گردی سے نجات کا راستہ ملا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اس ملک پر رحم کریں اور نیشنل ایکشن پلان کو جاری رہنے دیں اس کو سیاسی مصلحتوں کا شکار نہ ہونے دیں کیونکہ یہ قوم سانحہ پشاور جیسے واقعات کو سہنے کے قابل نہیں ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
مہنگائی نے مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم کر دی :خرم نواز گنڈاپور
-
سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مجوزہ قانون کا مسودہ پیش کیا جائیگا
-
کارسرکارمیں مداخلت کیس :علی امین گنڈا پورکی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.