سا نحہ پشا ور ملکی تا ریخ کا افسو سناک واقعہ ، پوری قوم کو متا ثر کیا ہے،ایڈ یشنل آئی جی پنجاب محمد طاہر

بدھ 16 دسمبر 2015 23:02

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء) آر پی او گو جرانوالہ اورایڈ یشنل آئی جی پنجاب محمد طاہر نے کہا کہ سا نحہ پشا ور ملکی تا ریخ کا افسو سناک واقعہ ہے جس نے پوری قوم کو متا ثر کیا ہے۔یہ بات انہوں نے سیالکوٹ پولیس لائن میں شہدا ء کی یادگار پر پھول کی چادر چڑ ھا نے کے موقع پرکہی ۔انہوں نے کہا کہ آج پورا پاکستان سا نحہ پشاور کے شہداء کو ان کی بہا دری پر سلام پیش کر تی ہے۔

آر پی او نے کہا کہ شہداء طلبا ء نے اپنی جا نوں کا نذ رانہ دے کر ملک سے دہشت گر دی کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں نے خون کا نذ رانہ دے کر پاکستانی قوم کے جذ بوں کو ایک بارپھر متحد کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او رائے اعجا زاحمد، ایڈ یشنل ایس پی طارق عرفان خان،ڈی ایس پی ٹر یفک محمد وسیم اختر،ڈی ایس پی ہیڈ کو ارٹر شیخ شاہد اکرام،ڈی ایس پی ٹر یفک نوید ملک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل از یں پولیس کے چاک و چو بند دستے نے سلامی پیش کی۔ دریں اثناء سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں ڈی سی او آفس سیالکوٹ میں شمعیں روشن کی گئیں ۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈی پی او سیالکوٹ رائے اعجاز احمد، ڈی او سی سیالکوٹ عبدالسلام عارف، ڈی او ایمرجینسی سیالکوٹ کمال عابد، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر سیالکوٹ شریف گھمن، عابد شاہ، سب رجسٹرار سیالکوٹ عثمان شاہ ، اشفاق نذر اور اقبال شاہ کے علاوہ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات اور سول سوسائٹی سے تعلق افراد نے شرکت کی۔

بعد ازاں ڈی سی او آفس سے ریلی نکالی گئی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :