نجی شعبے کے مثبت رابطوں کی بدولت مربوط حکمت عملی کے ذریعے ’پاکستان ساختہ نیول سسٹم‘ کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا، ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ
ہمیں نجی صنعتی شعبے کیساتھ شانہ بشانہ چلنے، مشترکہ تعاون ،شراکت داری کومزید فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے قومی معیشت ،دفاع مضبوط ہوسکیں، نیول چیف کا پاکستان نیوی انڈسٹریل سیمینار سے خطاب
جمعرات 17 دسمبر 2015 18:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان نیوی اپنی ضروریات پورا کرنے کے لئے ٹیکنالوجیکل مدد کے حصول کے سلسلے میں مقامی صنعت کے ساتھ رابطے میں ہے، تاہم نجی صنعتی شعبے کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کے لئے ان رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان کا نجی صنعتی شعبہ پاک بحریہ کومدد فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم کردا ادا کرسکتا ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں پاک بحریہ نے پہلا ایک روزہ پی این انڈسٹریل سیمینار پاکستان نیوی انجینئر نگ کالج پی این ایس جوہر میں منعقد کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے سیمینار میں نجی صنعتی شعبے کے نمائندوں کی گرانقدر اور معلوماتی شرکت کو سراہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.