بلوچستان ہائی کورٹ با ر کے وفد کی لاہور ہائیکورٹ با رکے صدر پیر مسعود چشتی سے ملاقات، بلوچستان کے دورے کی دعوت دی

جمعہ 18 دسمبر 2015 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء)بلوچستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی کی قیادت میں وفد نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی سے ملاقات کی اس دوران بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم ظہیرتارن ‘ سینئر وائس صدر محمد فاروق لہڑی ‘ جنرل سیکرٹری نصیب اﷲ ترین بھی موجود تھے لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر محمد چشتی اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وکیل بنیادی طورپر اپنی ذات اور فائل کر ہٹ معاشرے میں بنیادی کردار ادا کرنے کی حیثیت رکھتی ہے جو کہ آنے والے وقتوں میں وکلاء کے اوپر بہت بڑی ذمہ داری آرہی ہے جس کیلئے سول سوسائٹی اور معاشرے پر وہ غیر قانونی اقدام کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے ہر آئینی فورم پر عوام کی رہنمائی کریں گے بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی کو بلوچستان آنے کی دعوت دی تھی جنہوں نے دعوت قبول کر لی اور کہا کہ آئندہ بھی اچھے روابط قائم کرنے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ رابطہ رہیں گے ۔