ڈاکٹرعاصم کیس میں سندھ حکومت کی دخل اندازی کے خلاف رینجرز نے ایک اور درخواست دائر کرادی
حکومت سندھ سابق وفاقی وزیر کے خلاف کیس میں مداخلت کرکے اثر انداز ہورہی ہے،صوبائی حکومت کومداخلت سے روکا جائے،درخواست میں موقف
ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) رینجرز نے ڈاکٹرعاصم کیس میں سندھ حکومت کی دخل اندازی کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کرادی ۔
(جاری ہے)
ہفتہ کوسندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمے کے مدعی ونگ کمانڈرعنایت اﷲ درانی کی جانب سے دائر پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں مداخلت کرکے اثر انداز ہورہی ہے، ڈاکٹر عاصم کے خلاف گواہوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں چارج شیٹ تیار ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا گیا اور اب وکیل استغاثہ کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے جو غلط ہے،حکومت سندھ کے ان اقدامات سے دہشت گروں کو فائدہ پہنچے گا۔
مدعی نے اپنی درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ حکومت سندھ کو ڈاکٹر عاصم کیس میں مداخلت سے روکا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کی جانب سے بھی سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور مجھے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.