صدر مملکت ممنون حسین سے پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان سمیت اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پرترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے صدرِ مملکت کو پنجاب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔