وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقہ محلہ اسلام نگر میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ملتان سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیر اعلی نے فائرنگ کے نتیجہ میں 13 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-

متعلقہ عنوان :