آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی مرکزی چیئرپرسن بنانے کا فیصلہ
27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اعلان متوقع ،آصفہ بھٹو کو آصف علی زردار ی کی ایڈوائس پر چیئرپرسن بنایا جا رہا ہے
اتوار 20 دسمبر 2015 17:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے دختر مشرق بیظر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی مرکزی چیئرپرسن بنانے کا فیصلہ کر لیا 27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اعلان متوقع ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے آصفہ بھٹو کو پی وائی او کی مرکزی چیئرپرسن مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آصفہ بھٹو کو چیئرپرسن مقرر کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ، انکی نامزدگی کا اعلان محترمہ بے نظیر بھٹو کی 27دسمبر کوبرسی کے موقع پر متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو پیپلز پارٹی کے نوجوانوں کی قیادت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ عملی طور پر پارٹی کے لیے خدمات سرانجام دینا چاہتی ہیں ،آصفہ بھٹو کو آصف علی زردار ی کی ایڈوائس پر چیئرپرسن بنایا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مقابلے پیپلز پارٹی کا یوتھ ونگ کا شعبہ کافی عرصہ سے غیر فعال تھا اور اس شعبہ کو نوجوان قیادت کی ضرورت تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آصفہ بھٹو اس شعبہ کی کمان دی جا رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.