وفاقی حکومت نے پی آئی اے سے متعلق اپوزیشن کی مخالفت سے بچنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی
قومی ائیر لا ئن کیلئے نجکاری کی اصطلا ح استعمال نہ کرنے کا فیصلہ
اتوار 20 دسمبر 2015 17:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے پی آئی اے نجکا ری سے متعلق اپوزیشن کی مخالفت سے بچنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت پی آئی اے کیلئے نجکاری کی اصطلا ح استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے تاہم پی آئی کے کور بزنس کے لئے صرف اسٹریٹیجک شراکت دار ڈھونڈ نا چاہتے ہیں ،پی آئی اے کے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا اتوار کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے مخالفین پر واضح کردیا کہ حکومت نہ تو پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی پی آئی اے کے اندرون اور بیرون ملک اثاثے فروخت کئے جائیں گے بلکہ پی آئی اے کے چھبیس فیصد کور بزنس کیلئے صرف اسٹریٹیجک شراکت دار ڈھونڈنے کا ارادہ رکھتی ہے اوراسٹریٹیجک شراکت داری کی تلاش میں شفافیت کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ جون 2013 میں پی آئی اے کے آپریشنل طیاروں کی تعداد اٹھارہ تھی جو اب بڑ ھ کر اڑ تیس ہوگئی ہے جس کو رواں ماہ کے اختتام تک چالیس تک بڑھا دیا جائیگاواضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 18دسمبر کو پی آئی اے کی بہتری کیلئے چا ر ارب چالیس کروڑ روپے مالی معاونت فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.