تین سالوں میں ایف بی آر نے 1117ملین روپے مالیت کی 1 کروڑ 51لاکھ زائد لیٹر ایرانی پٹرولیم مصنوعات پکڑیں،حکومت نے ایران سے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کیلئے سہراب ، رکھنی اور شیلا باغ میں نئی کسٹم چوکیاں قائم کیں،سمندر کے راستے ایران سے پٹرولیم کی مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئیگوادر میں ایک میرین سیکشن بھی قائم کیا

اتوار 20 دسمبر 2015 19:50

اسلام آباد/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) گزشتہ تین سالوں کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر1117ملین روپے مالیت کا 1 کروڑ 51لاکھ 19ہزار سے زائد لیٹر ایرانی پٹرولیم مصنوعات دوران سمگلنگ پکڑا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ تین سالوں کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر1117ملین روپے مالیت کا 1 کروڑ 51لاکھ 19ہزار 630 لیٹر ایرانی پٹرول برآمد کیا۔

جولائی 2013 سے لے کر جون 2014 کے دوران ایف بی آر نے 352.067 ملین روپے مالیت کا 44لاکھ 37ہزار 647لیٹر ایرانی پٹرول برآمد کیا جب کہ جولائی 2014 سے جون 2015 عرصے کے دوران 571.268 ملین روپے مالیت کا 76لاکھ 2ہزار 55لیٹر ایرانی پٹرول برآمد کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جولائی 2015 سے ستمبر2015 تک 3لاکھ 79ہزار 628 لیٹر پٹرول برآمد کیا جس کی مالیت 193.664 ملین روپے تھی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایران سے آنے والے پٹرول کی سمگلنگ روکنے کے لئے سہراب ، رکھنی اور شیلا باغ میں نئی کسٹم چوکیاں قائم کی ہیں جب کہ نوگنڈی ،دالبندین ،لکھ، پاس ،بلیلی ،دام اور بند مراد میں پہلے سے قائم چوکیوں میں نگرانی کو مزید سخت کیا ہے ۔

اس کے علاوہ گوادر پسنی روڈ ، گوادر زیرو پوائنٹ ، خاری ، سربندر کے حدود میں بھی نئی کسٹم چوکیاں قائم کی ہیں ۔ دوسری جانب حکومت نے سمندر کے راستے ایران سے پٹرولیم کی مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے لئے گوادر میں ایک میرین سیکشن بھی قائم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :