پنجاب میں بچے اور بچیوں کے اغواء میں خوفناک حد تک اضافہ 2015میں934 بچوں کو اغواء کیا گیا:رپورٹ
ذیشان حیدر پیر 21 دسمبر 2015 17:36
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) پنجاب میں بچے اور بچیوں کے اغواء میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ رواں سال کے پہلے11 ماہ میں 934 بچوں کو اغواء کیا گیا۔ مغویوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے جبکہ 25 معصوم بچوں اور بچیوں کو ملزموں نے تاوان کیلئے اغواء کیا جن میں سے زیادہ تر بچوں کو والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت اغواء کاروں سے تاوان دے کر بازیاب کروایا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بچوں کے اغواء کی وارداتیں جاری ہیں۔ بچوں کو اغواء کرنے والے مختلف گروہ ہیں جن میں سے کچھ کم سن بچوں اور بچیوں کو بڑے ہسپتالوں، تفریح گاہوں، پارکوں اور گلی محلوں سے اٹھا کر ملک کے دیگر شہروں کے بے اولاد جوڑوں،سرکس والوں اور بیرون ملک فروخت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
ان گروہوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کے پاس کوئی واضع طریقہ کار موجود نہیں ہے۔
لاہور کے جناح ہسپتال میں ساہیوال سے علاج کیلئے آنے والے ایک بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بوجود پولیس اغواء کار کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2015ء کے پہلے گیارہ ماہ میں 414 معصوم بچوں اور 494 بچیوں کو اغواء کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اغواء کاروں کے گروپوں میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہوتے ہیں۔ یہ افراد ان بچوں کی ریکی کرتے ہیں اور جیسے ہی موقع ملتا ہے وہ اپنا کام کر جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.