کراچی ایئرپورٹ سے 5ہزار سال پرانے گندھارا تہذیب کے نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، عالمی مارکیٹ میں ان نوادرات کی مالیت ایک ارب روپے ہے
چیف کلکٹر کسٹمز زاہد کھوکھرکی پریس کانفرنس
منگل 22 دسمبر 2015 22:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) چیف کلکٹر کسٹمز زاہد کھوکھرنے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ سے 5ہزار سال پرانے گندھارا تہذیب کے نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، عالمی مارکیٹ میں ان نوادرات کی مالیت ایک ارب روپے ہے۔ وہ منگل کو یہاں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ سے 5ہزار سال پرانے نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، یونانی اور گندھارا آرٹ کے نوادرات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک ارب روپے ہے۔
چیف کلکٹر کسٹمز نے کہا کہ 17دسمبر کی رات کو کراچی ایئرپورٹ سے کارروائی کرتے ہوئے نوادرات پکڑے گئے، یہ نوادرات تھائی ایئرلائنز کے ذریعے تھائی لینڈ سمگل کئے جا رہے تھے، نوادرات منتقل کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیاجن ہیں بعد ازاں تھائی لینڈ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوادرات جلد میوزیم کے حوالے کر دی جائیں گی، ان نوادرات میں گندھارا دور کے زیورات، برتن اور میوزک کے آلات شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.