غذر سے میرٹ پر میڈیکل سیٹ پر جانے والے طالب علموں کے خلاف صوبائی حکومت کی جانبدارانہ رویے کی پرزورمذمت کرتے ہیں میڈیکل کالجوں سے بید خلی کسی صورت میں قبول نہیں، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما بدر الدین بدر

بدھ 23 دسمبر 2015 22:07

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء )پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما وسابق امیدوار قانون ساز اسمبلی بدر الدین بدر نے کہا ہے کہ غذر سے میرٹ پر میڈیکل سیٹ پر جانے والے طالب علموں کے خلاف صوبائی حکومت کی جانبدارانہ رویے کی پرزور مزمت کرتے ہیں میڈیکل کالجوں سے بید خلی کسی صورت میں قبول نہیں صوبائی حکومت کی میرٹ کے خلاف پالیسی کے خلاف عوام غذر احتجاج کا حق رکھتے ہیں صوبائی حکومت کے زمہ دار وزراء اپنے رشتہ داروں اور سفارشی بنیاد پر میڈیکل کالجوں میں بھجنے کی سازشوں کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے اس حوالے سے جن سفارشوں کو میڈیکل کی سیٹ پر بھجنے کی کوشش کی جارہی ہے صوبائی حکومت اس حوالے سے فوری تحققات کریں ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر صوبائی حکومت نے حقدار کے حق مارنے کی کوشش کی تو حکمرانوں کو بھی ہم ارام سے بیٹھنے نہیں دینگے