آصف زرداری کا کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم ، ا ٓئندہ ا فتتاحی تقاریب اسپتالوں میں منعقدنہ کرنے کی ہدایت
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں شیر خوار بچی بسمہ کی موت پر دکھی ہوں ، اس دلخراش واقعے کی خود تحقیقات کررہا ہوں ، بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ
بدھ 23 دسمبر 2015 22:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ مریضوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ا ٓئندہ ا فتتاحی تقاریب اسپتالوں میں منعقد نہ کی جائیں بلکہ ان کا انعقاد وزیراعلیٰ ہاؤس میں کیاجائے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بسمہ کی موت پر دکھی ہوں اور واقعے کی تحقیقات خود کررہا ہوں۔
بدھ کوکراچی کے سول اسپتال میں بچی کی ہلاکت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپتال میں انتقال کرنے والی بچی بسمہ کی موت پر دکھی ہوں جب کہ اس دلخراش واقعے کی خود تحقیقات کررہا ہوں تاکہ پتہ چلے کہ غلطی کہاں ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے آئندہ ہسپتالوں میں اپنی تقریبات نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
ا دھر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلیفون کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ا ٓئندہ ایسی تقاریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھی جائیں ،اسپتالوں میں افتتاحی تقاریب منعقد نہ کی جائیں۔آ صف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہر سندھی اور پاکستانی کی زندگی بہت عزیز ہے،انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری انکوائری کمیٹی بنا کر 72گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ پروٹوکول نے آنے نہیں دیا، اس کا میں ذمے دار نہیں ہوں،اسپتال کا مین گیٹ کھلا تھا اگر وہ شارٹ کٹ لینا چاہتا تو لے سکتاتھا۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے سول اسپتال پہنچے تو سخت سیکیورٹی کے باعث اسپتال میں مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا اوریوں 10 ماہ کی بسمہ کا علاج نہ ہوسکا اور ننھی پری نے اسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر ہی اپنے والد کے ہاتھ میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.