
ملک بھر میں عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
سمیرا فقیرحسین
جمعرات 24 دسمبر 2015
11:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : ملک بھر میں آج عید میلا دالنبیﷺ مکمل عقیدت و احترام اور روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ محسن کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں گھر گھر سجاوٹ سمیت گلیاں، محلے ، بازار اور عمارتوں کو بھی دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
ملک کے مختلف شہروں میں بھی عمارتوں کو رنگی برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجادیا گیا ہے، گھروں کےعلاوہ مختلف عمارات اور سرکاری عمارتوں کو بھی سجایا گیا ہے۔
اس موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں. عید میلادالنبی ﷺکا مرکزی جلوس آج میلاد چوک سے بعد از نماز مغرب نکالا جائے گا۔جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سکھرمیں جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ نےدریائےسندھ میں کشتیوں کی ریلی نکالی جس میں شرکاء نے نعتیہ کلام پڑھا۔ علاوہ ازیں عید میلاد النبی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے.مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات میں جنسی مظالم سے نسلیں متاثر ہوتی ہیں، یو این
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں بڑھتے جانی نقصان پر یو این کو تشویش
-
نگرانی اور جوہری توانائی کا پرامن استعمال: ایران میں آئی اے ای اے کا کردار
-
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالرز ہو گئے
-
موجودہ وفاقی بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ؟
-
بارشوں کا سیزن ہونے کے باوجود آبی ذخائر میں تشویش ناک کمی
-
سلامتی کونسل: غربت کا خاتمہ ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کے ساتھ، گوتیرش
-
غزہ: امدادی اداروں کے خدشات گھنٹوں میں حقیقت بننے کا خطرہ
-
جماعت اسلامی کا بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر اور اسٹیبلشمنٹ صیہونی لابی کے نرغے میں ہیں، امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا عبث ہے
-
سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص کا بینک اکاونٹ بند،بجلی و گیس کنکشن کاٹنے کا فیصلہ
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں کے ٹول پلازوں کی عام نیلامی کا عمل شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.