Live Updates

موجودہ وفاقی بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ؟

حکومت پچھلے بجٹ میں بھی کوئی بڑی اصلاحات نہیں کرسکی، ہر حکومت بجٹ کو معیشت کی طرف کامیاب قدم کہتی ہے، جو ہدف ہمیں بتایا گیا تھا اس کا 50فیصد بھی حاصل نہیں کرسکے، مولانا فضل الرحمان کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جون 2025 23:45

موجودہ وفاقی بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2025ء) جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ؟ حکومت پچھلے بجٹ میں بھی کوئی بڑی اصلاحات نہیں کرسکی، ہر حکومت بجٹ کو معیشت کی طرف کامیاب قدم کہتی ہے، جو ہدف ہمیں بتایا گیا تھا اس کا 50 فیصد بھی حاصل نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت کا دعوای ہوتا ہے کہ ہم معیشت میں ترقی کریں گے ہر حکومت اپنے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتی ہے پندرہ بیس سال سے معیشت کا تجزیہ کریں ، کیا مجموعی طور پر نیچے آرہے ہیں یا اوپر جا رہے ہیں ہم نے ایک آزاد ملک کی حیثیت سے 14 اگست کو یوم آزادی مناتے ہیں جب آپ آئین کو پامال کرتے ہیں تو کبھی اس کو حقوق انسان تو کبھی حقوق نسواں کا لقب دے دیتے ہیں آج ہم 18 سال کی عمر کو نکاح کے لئے پابند کر کے اس پر سزائیں دے رہے ہیں مسئلے کی نزاکت کو دیکھیں جائز نکاح کے لئے مشکلات اور زنا کے لئے سہولیات پیدا کررہے ہیں اس ملک میں وہ وہ کچھ ہو رہا ہے جو خود یورپ میں نہیں ہو رہاہماری قوم بہت قربانیاں دے چکی ہے انہوں نے کہا آپ ہم سے چاہتے کیا ہیں اگر ریاست کے ذمہ داروں حکمرانوں کو اس قسم کے ایجنڈے منظور ہیں تو اس سوچ کے خلاف اعلان جنگ کرتا ہوں پاکستان اسلامی دنیا کا بڑا ملک ہی پاکستان اسلامی دنیا کی اٹیمی طاقت ہے بین الاقوامی اداروں کی کوئی حیثیت نہیں رہی او آئی اسی اب ایک دکھاوا ہے وزیر خزانہ یہاں ہوتے تو انہیں کہتا کہ یہ بجٹ آپ نے تیار نہیں کیا آئی ایم ایف نے تیار کیا اس کو پاک انڈیا جنگ نہ کہا جائے یہ پاک مودی جنگ تھی یہ صرف مودی کی جنگ تھی جو اکیلے جنگ لڑے گا قوم ساتھ نہیں ہوگی تو یہ انجام ہوگا ہمیں خطے میں ایران کو اعتماد میں لینا ہوگا ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں کھل کر اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہئے ہم خطے کے ممالک کے ساتھ انگیج نہیں ہورہے دوست ممالک ہم سے دور ہوتے جارہے ہیں وزیراعظم نے اپنے افتتاح کئے ہوئے منصوبوں کے فنڈز روک دیئے ہیں اس ملک میں اب انقلاب چاہئے روایتی سیاست کا دور ختم ہو چکا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات