نبی پاک کی ذات تمام عالم کیلئے نعمت عظمیٰ ہے ،علامہ محمد الیاس قادری
چراغاں چوری کی بجلی سے ہرگز نہ کیا جائے، بل کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،امیر دعوت اسلامی کراچی
جمعرات 24 دسمبر 2015 15:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے امیر علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ کہ نبی کریم کی ذات مبارکہ تمام عالم کیلئے بہت بڑی نعمت ہے ا ورجب بھی نعمت ملے تو اللہ عزوجل کے حضور اس کا شکر ادا کرنا چاہئے ۔صاحب نعمت کو چاہئے کہ وہ اللہ عزوجل کی رضا کیلئے زیادہ سے زیادہ نیک کام کرے ۔
شکر ادا کرنے کیلئے ذکر ودرود کی محافل اور نیک اجتماعات کا انعقاد یقینا عمدہ عمل ہے ۔البتہ حقوق عامہ کا بھی خیال رکھا جائے ،روڈ اس طرح بند نہ کئے جائیں جس سے آنے جانے والوں کو تکلیف ہو،نہ ہی رات گئے تک بلند آواز میں محافل کا انعقاد کیا جائے کیونکہ اس طرح بوڑھوں ،ملازمت پیشہ افراد ،اور چھوٹے بچوں کی نیند متاثر ہوجاتی ہے ۔(جاری ہے)
جشن ولادت کی خوشی میں کئے جانے والے چراغاں کیلئے بجلی کی چوری ہرگز نہ کی جائے بلکہ متعلقہ محکمے کو بجلی کے بل کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں منعقدہ ہونے والے مدنی مذاکرے کے دوران مختلف سوالات کے جوابات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کسی کوبلاوجہ تکلیف پہنچانے سے منع کرتا ہے ۔مسلمانوں کا ہر عمل شریعت کے مطابق ہونا چاہئے ۔اگر ایسا ہوگیا تو غیر مسلم متاثر ہوکر حلقہ بگوش اسلام ہوجائیں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسیقی کا اہتمام کرنے والے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کریں کیونکہ اللہ عزوجل کی نافرمانی ہے ۔موسیقی کا اہتمام کرنے والے کو موسیقی سننے والوں کے برابر گناہ ملتا ہے یعنی جتنے لوگ بھی موسیقی سنیں گے انہیں بھی گناہ ملے گا اور اس کا اہتمام کرنے والے کو سننے والوں کے مجموعے کے برابر گناہ ملے گا ۔مدنی مذاکرے کے اختتام پر عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔مدنی مذاکرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور رکن شوریٰ محمد عماد عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.