خیبر ایجنسی تیراہ میدان کے عوام نے اسلحہ رضاکارانہ طور پر سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا
جمعرات 24 دسمبر 2015 22:38
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24دسمبر۔2015ء) خیبر ایجنسی تیراہ میدان کے عوام نے اسلحہ رضاکارانہ طور پر سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون اور ٹوکے کامیاب اختتام پر خیبر ایجنسی کی سیکورٹی صورتحال میں نمایاں کامیابی آئی ہے۔جمع کرائے گئے ہتھیاروں میں 82MMمارٹر،75MMRR،14.5MMگنز،12.7MMگنز،آر پی جی سیون ،میزائل اور بڑی تعدا میں مختلف اقسام کے راکٹ ،گرنیڈ اوع گولیا شامل ہے۔
سیکورٹی حکام نے خیبر ایجنسی کی عوام کی جانب سے جمع کی گیا اسلحہ میڈیا کو دیکھاتے ہوئے بتایا کہ پاکستان آرمی اور پولیٹیکل انتظامیہ علاقے کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔آج کل یہ علاقہ نمایاں ترقی کر رہا ہے جس کی وجہ سے زندگی معمول پر آگئی ہے۔(جاری ہے)
سیکورٹی حکام نے بتایا کہ اس ترقی میں نئے سڑکوں اور سکولوں کی تعمیر ،پانی سپلائی سکیمیں اور بجلی پیدا کرنے کے پروجیکٹ شامل ہے اس کے علاوہ میڈیکل اور آنکھوں کے علاقج کے کیمپس ،پولیو اور خسرہ بھی باقاعدگی سے منعقد کرائے جا رہے ہیں تا کہ مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں ۔
ان کوششوں کے نتیجے میں تیراہ میدان میں مقامی لوگوں کا اپنی سیکورٹی اداروں خصوصاًافواج پاکستان پر اعتماد خاطر خواہ بڑھ گئے ہیں۔سکیورٹی حکام نے مزید بتایا کہ اہلیان علاقہ کا اپنی مرضی اور خوشی سے بڑے ہتھیار،دھماکہ خیز مواد اور ایمونیشن کا بڑی مقدار مین جمع کروانہ اسی بات کی عکاسی کرتا ہے خیبر ایجنسی میں آپریشن عوام مطمئن ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ خیبر ایجنسی کے حالات بہتری کے طرف گامزن ہے۔سیکورٹی حکام نے واضح کیا کہ باقی ماندہ علاقے کے بحالی نو بھی جلد ہی مقامی لوگوں کے کواہشات کے مطابق ہونا شروع ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.