رینجرز کے اختیارات سے متعلق بعض قانونی اور آئینی غلط فہمیاں ہیں جو بہت جلد دور ہو جائینگی ، وزیراعلیٰ سندھ ، حکومت سندھ سیاسی اور ملٹری قیادت کی مشترکہ دانائی اور حکمت کے ذریعے شروع کئے گئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے، قائم علی شاہ
جمعرات 24 دسمبر 2015 22:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24دسمبر۔2015ء) و زیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان رینجرز کے اختیارات سے متعلق بعض قانونی اور آئینی غلط فہمیاں ہیں جو کہ بہت جلد دور ہو جائینگی کیونکہ حکومت سندھ سیاسی اور ملٹری قیادت کی مشترکہ دانائی اور حکمت کے ذریعے شروع کئے گئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کے لئے پر عزم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سندھ ہائی کورٹ بار ، کراچی بار اور ملیر بار ایسوسی ایشن کے وفد سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔
اس ملاقات کے دوران صدر سندھ ہائی کورٹ بار خالد جاوید خان ، نائب صدر سرفراز نواز، جنرل سیکریٹری مبین لاکھو، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن محمود الحسن ، نائب صدر کراچی بار شجاعت احمد ، جنرل سیکریٹری کراچی بار حق نواز ٹالپر، صدر ملیر بار ایسوسی ایشن اعجاز بنگش، صدر پیپلز لائیرز فور م قاضی ایم بشیر کے علاوہ سینیٹر تاج حیدر ،وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی ، راشد ربانی اور صدیق ابو بھائی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.