ٹنڈو الہ یار، بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی تحریکی جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی،عبدالحسیب خان
ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:39
ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب خان نے کہا ہے کہ حق پرستی کی تحریک شہیدوں کی امانت ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی تحریکی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو الہ یار زون کے یونٹ ذمہ داران اور حق پرست بلدیاتی امیدواران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم ، سندھ تنظیمی کمیٹی کاانچارج عمر قریشی ، اراکین نبیل احمدخان، شیراز مسعود ، شفیق احمد ، قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے نظریئے کا فروغ ہم تمام کا مشن و مقصد ہے۔(جاری ہے)
حق پرستی کی تحریک میں ایک گلدستے کی مانند تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہو چکے ہیں۔
رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مقصد کی کامیابی کے لئے محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے ۔حق پرست بلدیاتی امیدواران کی بلدیاتی امیدواران کی کامیابی کے لئے تمام ذمہ داران اور کارکنان مل کر جدوجہد کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ سندھ کے دیگر شہری علاقوں کی طرح ٹنڈو الہ یار میں بھی حق پرست امیدواران تاریخ ساز کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے حق پرست امیدواران کو کامیابی سے ہمکنار کروانا ہو گا۔ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈو الہ یار میں بھی میونسپل مسائل کا انبار موجود ہے۔ ان مسائل کے دیرپا حل کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کا وژن انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم احسا س ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ بلدیاتی الیکشن کے توسط سے عوام کے درمیان جائیں اور انہیں ووٹ کی طاقت سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے ووٹ کی طاقت کا احساس نہ کیا تو اگلے پانچ سال مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.