رحمۃ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم وبربریت کا خاتمہ ہوا، جے یوآئی
نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنائے بغیر کامیابی ناممکن ہے مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے نبی رحمت کی تعلیمات سے رہنما ئی لینا ہوگی، گلستان جوہر میں سیرت مصطفےٰ کانفرنس سے قاری عبدالمنان انورنقشبندی، حافظ احمدعلی، مفتی محمدحماداﷲ مدنی ودیگر کا خطاب
اتوار 27 دسمبر 2015 18:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی، صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی، ناظم مفتی محمدحماداﷲ مدنی، پیر لیاقت شاہ ،مولانامشتاق عباسی، مولاناخواجہ احمدالرحمان، مولاناغلام مصطفی فاروقی، مولانااقبال اﷲ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، انجینئر حافظ سلمان احمدعلی، مولانااحمدالرحمان نقشبندی ودیگر نے گلستان جوہر میں سیرت مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنائے بغیر کامیابی ناممکن ہے مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے نبی رحمت کی تعلیمات سے رہنما ئی لینا ہوگی۔
کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضور ؐ کی تشریف آوری ہے جو دنیا کے لیے ہدایت،امن و سکون اورمحبت کا پیغام ہے۔(جاری ہے)
رحمۃ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم وبربریت کا خاتمہ اوربھائی چارے کی فضا کو فروغ نصیب ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے۔حضور ﷺ کی ذات گرامی کائنات میں سب سے بڑی اﷲ کی نعمت ہے اس نعمت عظمیٰ کا تذکرہ کرنا نجات کا ذریعہ ہے آپ ؐ سے محبت ایمان کی بنیادی شرط اور مومن کی پہچان عزیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم اور تنسیخ قبول نہیں ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت وناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔ناموس رسالت قانون کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.