آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 28 دسمبر 2015 15:41

لاہور۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 دسمبر۔2015ء)محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند کے چھائے رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سوموار کے روز ملک میں سب سے زیادہ سردی پارا چنار میں پڑی جہاں پر کم از کم درجہ حرارت منفی1سینٹی گریڈ رہا جبکہ گوپس منفی 6سکردو قلات منفی4 استور منفی3دیر ہنزہ منفی2 اور گلگت میں منفی1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی اور استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔