بھارت ، صرف 716روپے اداکیجئے ، کسی بھی شہر کا فضائی سفر کیجئے
’’اسپائس جیٹ‘‘ ائیرلائن نے ملک بھر میں صرف 716روپے میں ٹکٹ کی سیل شروع کر دی
پیر 28 دسمبر 2015 16:14
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء ) بھارت کی سستی ترین فضائی سروس نے ایک بار پھر سستی ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، ملک کے کسی بھی حصے میں 716روپے میں جہاز پر سفر کیا جاسکے گا۔بھارتی میڈیاکے مطابق قومی ائیرلائن’’اسپائس جیٹ‘‘ نے ملک بھر میں صرف 716روپے میں ٹکٹ کی سیل شروع کر دی۔
(جاری ہے)
چار دن تک جاری رہنے والی ٹکٹوں کی یہ سیل 31دسمبر کی نصف شب تک رہے گی۔
اس دوران خریدی گئی ٹکٹوں پر 15جنوری سے12 اپریل تک سفر کیا جاسکتا ہے۔مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت کی چوتھے نمبر کی ائیرلائن ملک کے کسی بھی شہر تک 716روپے کا یکطرفہ کرایہ وصول کرے گی جس میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں جبکہ یہ پیشکش ڈائریکٹ فلائٹس پر لاگو ہوگا۔مذکورہ ائیرلائن کی 40 بھارتی شہروں اور چھ بین الاقوامی منزلوں تک یومیہ270فلائٹس چلتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.