کراچی اورحیدرآبادمیں دہشت گردی کا خدشہ، حساس اداروں نے سندھ حکومت کو الرٹ جاری کردیا
منگل 29 دسمبر 2015 12:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) حساس اداروں نے کراچی اورحیدرآبادمیں دہشت گردی کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ اور سندھ حکومت کوالرٹ جاری کردیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو خفیہ مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق بعض انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر نے کراچی اور حیدرآباد میں بڑے پیمانے پرتخریب کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور7 بھارتی دہشت گرد سمندری راستے سے کراچی میں داخل ہو چکے ہیں۔
مراسلے میں ان بھارتی باشندوں کی جانب سے کراچی اور حیدرآبادمیں بڑے پیمانے پردہشت گردی کی مذموم کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے حکومت سندھ کو ایئرپورٹس ریلوے اسٹیشنز،شاپنگ سینٹرز اورتجارتی مراکز سمیت حساس اداروں کے دفاتر ، تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.