گھوسٹ ملازمین اور عوامی خدمات میں کوتاہی اور غفلت قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا اعلان
منگل 29 دسمبر 2015 17:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی میں گھوسٹ ملازمین اور عوامی میں کوتاہی قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک کردی گئی ہے غیر حاضر اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والوں کی تنخواہیں روک دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے اچانک شاہ فیصل زون کے دفاتر کا تفصیلی دورہ کرکے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ملازمین کی حاضری اور مرکز شکایت کا دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ملازمین کی حاضری کا معائنہ کرتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ملازمین کی روزانہ حاضری کو یقینی بنا نے کے لئے حاضری شیٹ روزانہ کی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹر آفس میں جمع کرائی جائے انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین کو دفتری اوقات کی پابندی کرائیں اس موقع پر مرکزی شکایت کا دورہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے مختلف محکموں سے متعلق علاقائی مسائل کے حوالے سے مرکز شکایت میں موصول ہونے والی شکایات کا معائنہ کیا ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی شکایات کے فوری ازالے کے لئے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں اور مرکز شکایت میں موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کریں انہوں نے کہاکہ عوامی خدمات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کواتاہی برداشت نہیں کیا جائیگا ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.