ریو اولمپکس میں روسی ایتھلیٹس کی شرکت کاامکان نہیں ، یورپی ایتھلیٹکس فیڈریشن

بدھ 30 دسمبر 2015 14:29

ریو اولمپکس میں روسی ایتھلیٹس کی شرکت کاامکان نہیں ، یورپی ایتھلیٹکس ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) یورپی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کہاہے کہ آئندہ سال برازیل کے شہر ریو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں تک روس کا بین الاقوامی مقابلوں میں واپسی کا امکان کم ہے۔ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف نے کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد روس کی ایتھلیٹکس فیڈریشن پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف کی معائنہ کمیٹی آئندہ ماہ جنوری میں روس جائے گی۔یورپی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر نے کہاکہ انھیں شرائط پر عمل کرنا ہو گا لیکن وہ ریو اولمپکس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔روس جانے والی معائنہ کمیٹی مارچ کے آخر میں آئی اے اے ایف کونسل کے اجلاس میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی جو کہ ریو اولمپکس کے مقابلوں سے محض پانچ ماہ پہلے ہو گا یاد رہے کہ 2016 میں برازیل کے شہر ریو میں اولمپکس کے مقابلے اگست میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایتھلیکٹس کے ہفتہ وار میگزین کو انٹرویو میں یورپی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر مسٹر ہنسن نے کہا کہ انھیں روایتی تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور پہلے ان تمام لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گاہم روس کے ایتھلیٹکس میں چند اچھے لوگوں کو جانتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ انھیں منتخب کیا جائے گاہم امید کر سکتے ہیں کہ کچھ ایسے افراد سامنے آئیں جو یہ سمھجتے ہوں کہ تبدیلیاں کہاں ہونی چاہیے۔

ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف نے کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق روس میں ’حکومت ڈوپنگ میں ملوث تھی رواں سال نومبر میں آئی اے اے ایف کے کونسل اراکین نے روس پر پابندی لگائے جانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :