گندھارا ہندکوبورڈ کی تقسیم ایوارڈ تقریب 2جنوری کو ہوگی

بدھ 30 دسمبر 2015 15:09

پشاور۔30 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30دسمبر۔2015ء)گندھار اہندکوبورڈ کے زیر اہتمام گندھارا ہندکواکیڈیمی میں 2جنوری کو تقسیم ایوارڈ کی ایک تقریب کا انعقاد کیاجارہاہے‘ جس میں ڈاکٹر عبدالباری کو ان کی خدمات کے پیش نظر چاچایونس ایوارڈ پیش کیاجائیگا‘ ڈاکٹر عبدالباری انڈس ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹراور گزشتہ کئی سالوں سے اس ہسپتال میں غرباء کا مفت علاج کررہے ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہرد کوشاں ہیں۔