طلباء اپنی تعلیمی مہارت کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر یں،ڈاکٹرعبدالقدیر خان
بدھ 30 دسمبر 2015 19:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)گرینج یو نیورسٹی کا گیارہویں کانووکیشن یو نیورسٹی کیمپس ڈیفنس میں منعقد ہو ا جس میں محسن ِپاکستان اور معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور نے گرینج یونیورسٹی کے گریجویٹس طلبا کوکہا کہ اپنی تعلیمی مہارت کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر یں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے خطاب میں ماضی میں حصول تعلیم کی مشکلا ت کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ محدودوسائل کے با وجود پاکستان میں بے پنا ہ اہم شخصیا ت پیدا ہو ئیں لہٰذا طلبہ و طا لبات مسا ئل کی پروا کیے بغیر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دیں۔
انہوں نے یونیورسٹی سے حاصل کردہ تعلیم کے بہترین استعمال پر بھی زوردیا۔ کانووکیشن میں مجموعی طور پر 318 طلبا و طالبات کو ڈگریا ں ایوارڈ سے نوازا جن میں 183 انڈر گریجویٹس ، 129 گریجوٹیس ، 5 ایم فل اور ایک پی ایچ ڈی کی ڈگر ی شامل ہے ۔(جاری ہے)
ونگ کمانڈر محمد ندیم خان ، ترجمان پاک فضا ئیہ سمیت 22 طالبِ علموں کو مختلف شعبہ جات میں نما یا ں کارکردگی دکھانے پر طلائی تمغے عطا کئے گئے۔
اس مقصد پر وائس چانسلر گرینج یو نیورسٹی سیما مغل نے کا میا ب طالبِ علموں کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف گرینج یو نیورسٹی کے طالبِ علموں کو بہتر مستقبل کے لئے تیار کرنا نہیں بلکہ ہم پورے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کے خواہا ں ہیں اور اس سلسلے میں گرینج اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش جا ری رکھے ہوئے ہے۔ صدرِ پاکستان ممنون حسین نے بھی بذریعہ خط گرینج یو نیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو نے والے طلبا ء کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اہم شر کا میں ایچ ای سی کے چیئر مین ڈاکٹر مختار احمد اور شہر کی معروف شخصیا ت شامل تھیں۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں بلکہ فروغ علم ہو نا چا ہیے۔ کا نووکیشن میں سربرا ہلٹن فارما سردار یاسین ملک، چیئر مین ہم ٹی وی نیٹ ورک سلطانہ صدیقی اور سی ۔ ای۔ او۔ حبیب میٹرو پولیٹن بینک سراج الدین عزیز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی سند تفویض کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.