ڈی آئی جی آپریشنز نے تین خواتین کے بچوں سمیت شام جا کر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شامل ہونیکی اطلاعات کی تصدیق کر دی
پولیس سمیت دیگر حساس ادارے متحرک ،مبینہ طور پر داعش میں شمولیت کیلئے شام جانے والی دو خواتین کے شوہر وں کو حراست میں لے لیا گیا ‘ ذرائع
جمعرات 31 دسمبر 2015 18:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تین خواتین کے اپنے بچوں سمیت شام جا کر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کر دی ، پولیس سمیت دیگر حساس ادارے متحرک ہو گئے اور مبینہ طور پر داعش میں شمولیت کیلئے شام جانے والی دو خواتین فرحانہ حامد اور بشریٰ چیمہ عرف حلیمہ آپا کے شوہر وں کو حراست میں لے کر تحقیقات کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
بی بی سی کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے درالحکومت لاہور میں پولیس نے تین خواتین کے اپنے بچوں سمیت شام جا کر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کر دی ہے۔ان افراد کے اغوا ء کی ایف آئی آر چند ماہ قبل ٹاؤن شپ، وحدت کالونی اور ہنجروال کے تھانوں میں درج کروائی گئی تھیں تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ معلومات ملی ہیں کہ یہ لوگ کراچی اور گوادر کے راستے ایران سے شام گئے ہیں تاکہ دولت اسلامیہ میں شامل ہو سکیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.