پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے تعلیمی ادارو ں میں سردی کی چھٹیاں کم کردی گئیں
پنجاب میں سال نوکے آغاز کیساتھ ہی سکول کھل گئے،خیبرپختونخوا ہ میں10فروری کو کھلیں گے
جمعہ 1 جنوری 2016 12:17
لاہور،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی چھٹیاں کم کردی گئیں، پنجاب میں سال نو کے آغاز کیساتھ ہی سکولوں کا بھی آغاز ہو گیا اور جمعہ کو طلباء و طالبات کو سکول جانا پڑا جبکہ خیبرپختونخوا میں سکول10فروری کو کھلیں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں سردی کی شدت کم ہوتے ہی حکومت کی جانب سے سرکاری سکول کھولنے کا حکم جاری کیا گیا جس کے بعد سال نو کا آغاز ہوتے ہی پنجاب کے مختلف سکول کھول دیئے گئے اور اساتذہ کی طرف سے طلباء و طالبات کو 2016ء کے پہلے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کی گئیں، تاہم پہلے دن حاضری نہ ہو نے کے برابر تھی ۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ڈھائی ماہ سے کم کرکے ڈیڑھ ماہ کردی گئیں۔سوات ، شانگلہ ،بونیر،ایبٹ آباداوردیر میں اساتذہ اور طلبہ کو 10فروری کو حاضری کی ہدایات کردی گئی۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسوں کو سرکلر ارسال کردیا ہے۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں مارچ میں سالانہ امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ پہلی بار این ٹی اسی کے ذریعے امتحانات ہوں گے جس کی تیاری کے لیے چھٹیوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.