پاکستانی عوام کے اسلام سے گہرے رشتے ہیں ٗ مقدمات مقدمات حرمین شریفین کا ہر حال میں دفاع کرینگے ٗ پاکستان
مشرق وسطیٰ کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیاجاسکتا ٗ مسئلہ مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل ہوگا ٗ اعزازاحمد چوہدری
جمعہ 1 جنوری 2016 20:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کے اسلام سے گہرے رشتے ہیں ٗ مقدمات مقدمات حرمین شریفین کا ہر حال میں دفاع کرینگے ٗ مشرق وسطیٰ کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیاجاسکتا ٗ مسئلہ مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل ہوگا ۔ ایک انٹرویو میں اعزاز احمد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے فوری بعد امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے اگست 2013میں پاکستان کا دورہ کیا اور دونوں ملکوں نے سٹریٹجک ڈائیلاگ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کامیابیاں پوری دنیا میں سراہی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک واضح خارجہ پالیسی سیٹ کی جس میں تین ترجیحات تھیں جس میں سب سے پہلے پرامن ہمسائیگی، عدم مداخلت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت وسطی ایشیاء میں روابط تھے۔(جاری ہے)
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے 2015ء میں دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے بہت سنجیدہ کوششیں کیں اور اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کو انتہائی اہم پڑوسی ملک تصور کرتا ہے ٗایران کیساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ۔مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عدم جارحیت اور عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا یہ مسئلہ صرف مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ قریبی ،خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔یورپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یورپ پاکستان کیلئے انتہائی اہم بر اعظم ہے اور بہت سے یورپی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.