2015 کی طرح 2016 میں بھی تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح رہے گی، دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے رجحانات کے خاتمے کیلئے علم انتہائی موثر ہتھیار ہے، نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،پنجاب کے تعلیمی پروگرام میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کر کے قومی وحدت کو فروغ دیا ہے ،پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے،فروغ تعلیم کیلئے وسائل اخراجات نہیں ،ملک کے روشن مستقبل پر سودمند سرمایہ کاری ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 1 جنوری 2016 22:47
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2015 کی طرح 2016 میں بھی تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح رہے گی۔ عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہ پہلے آنے دی اور نہ اب آنے دیں گے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں کی پائیدار بنیادوں پر ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس مقصد کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.