کراچی ‘گذری پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ملائشیاء پلٹ طالب علم کو ڈاکو قرار دے کر مار ڈالا
لواحقین کا لاش کے ہمراہ شدید احتجاج ‘اعلیٰ حکام سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ
ہفتہ 2 جنوری 2016 12:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے گذری میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ملائشیاء پلٹ طالب علم کو ڈاکو قرار دے کر مار ڈالا ‘ لواحقین نے لاش کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ‘پولیس کا دعویٰ ہے کہ زکریا سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گزری پولیس نے ایک مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے زکریا کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق زکریا کے پاسپورٹ کے مطابق زکریاجنجوعہ6روزقبل ملائیشیا سے کراچی آیاتھا۔(جاری ہے)
زکریا کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے کو پولیس نے جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زکریا ملائیشیا میں تعلیم حاصل کررہاتھا اور 26 دسمبر کو ہی وطن واپس لوٹا تھا ۔
زکریا کے والد کے مطابق قتل کی رات زکریارقم نکلوانے گھرسے اے ٹی ایم کارڈلے کرگیاتھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس لاش کی وصولی کے لیے لیٹر نہیں دے رہی ہے۔والدین نے واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کروا کر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.