مسلم لیگ ن کی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گے،
وزیراعلیٰ بلوچستان
ہفتہ 2 جنوری 2016 16:53
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھاؤلان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع ہرنائی کے ملک عبدالعلی ترین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن اسمبلی عاصم کرد ، مسلم لیگ ن کے سنٹرل کمیٹی کے رکن سیدال خان ناصر و دیگر موجود تھے ملک عبدالعلی ترین نے نواب ثناء اللہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان بلا مقابلہ منتخب ہونے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ضلع ہرنائی کی دعوت بھی اور ضلع ہرنائی کے مسائل سے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کردیا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جلد ضلع ہرنائی کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی نواب ثناء اللہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری اولین ترجیح عوام کی خدمت اور بلا تاخیر انہیں زندگی کی تمام تر بہتر سہولیات کی فراہمی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت صوبے کی عوام کو مایوس نہیں کرے گی بلکہ صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قائد میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزراء بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے صوبے کے عوام کو بنیادی مسائل حل کرنے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں اور انشاء اللہ بلوچستان کے تمام اضلاع کو ملک بھر کے قومی شاہراہوں سے ملانے کیلئے پختہ سڑکیں بنائے گے انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے صوبے کے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہے اور صوبے کے عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گے انہوں نے کہاکہ بیروزگاری کے خاتمے سمیت صوبے میں میرٹ کی بحالی و دیگر اقدامات کرینگے انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھائے گے انہوں نے کہاکہ عوام نے پارٹی پر جس اعتماد اور مینڈیٹ دیا ہے عوام کے اعتماد اور مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرینگے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.