تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر نے خواتین پر مظالم اور حکومتی ناکامیوں پر ’’حقائق نامہ ‘‘جاری کر دیا
پنجاب بھر میں ایک سال کے دوران خواتین پر تشدد کے7600سے زائد واقعات ہوئے ہیں،ہر روز6 خواتین کو اغواء‘4 کے ساتھ ریپ ‘3خواتین خودکشی جبکہ 6خواتین کو قتل جاتا ہے، پاکستان میں خواتین کے ساتھ تشدد اورزیادتی کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ہو رہے ہیں ،پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور
ہفتہ 2 جنوری 2016 18:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے خواتین پر مظالم اور حکومتی ناکامیوں پر ’’حقائق نامہ ‘‘جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر روز6 خواتین کو اغواء‘4خواتین کے ساتھ ریپ ‘3خواتین خودکشی کر لیتی ہے جبکہ 6خواتین کو قتل جاتا ہے‘16لاکھ لڑ کیوں کی کم عمر ی میں ہی شادیاں ہوئیں ‘ایک سال کے دوران مختلف وجوہات کی بنیادپر76خواتین کو زندہ جلا ہلاک کر نے کے واقعات سامنے آئے ہیں ‘90خواتین پر تیزب پھنکنے کے واقعات ہوئے ہیں ‘پنجاب بھر میں ایک سال کے دوران خواتین پر تشدد کے7600سے زائد واقعات ہوئے ہیں پنجاب میں عزت کے نام پر 320سے زائد خواتین قتل ہوئی ہیں ‘پنجاب میں 2015میں خواتین کو اغوا کرنے کے1ہزار سے زائد اور زیادتی کے 150سے زائد واقعات ہوئے ‘خواتین انصاف نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں ‘لاہور جیسے شہر میں معصوم بچیوں کے ساتھ پاکستان کے کسی بھی شہر سے زیادہ واقعات سامنے آئے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.