حکمران روز عوام کیلئے ایک نیا جال بچھاتے ہیں ‘ ''ڈیل'' کرنے اور ملک سے فرارہونیوالے لیڈرنہیں ڈیلر ہوتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء حاجی عنایت اﷲ اعوان کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 2 جنوری 2016 20:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء حاجی عنایت اﷲ اعوان نے کہا کہ حکمران روز عوام کیلئے ایک نیا جال بچھاتے ہیں ۔وہ بڑی صفائی سے عوام سے پیسہ بٹورہے ہیں،ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے نام پرہم وطنوں سے فراڈکیاجائے گاجبکہ حقیقت میں حکمران اوران کے حواری خوداس سے مستفیدہوں گے۔دنیاکاکوئی مہذب ملک حکومت کی آشیرباد سے کالے دھن کوسفیدکرنے کا تصوربھی نہیں کرسکتا ۔
حکمران اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں کوبھی چوری کی ترغیب دے رہے ہیں۔عمران خان کا،ٹیکس ایمنسٹی سکیم بارے موقف حقیقت پسندانہ اورآبرومندانہ ہے ۔وہ ایک ا جلاس سے خطاب کررہے تھے ۔حاجی عنایت اﷲ اعوان نے مزید کہا کہ قوم کو فرارہونے اورسرنڈرکرنیوالی قیادت نہیں چاہئے۔(جاری ہے)
حکمرانوں نے ہردورمیں قومی مفادکی بجائے نجی دوستی اورذاتی غرض کے تحت فیصلے کئے،اب بھی وہ پڑوسی ملک کے حکمرانوں سے ذاتی دوستانہ مراسم استوارکرنے کیلئے پاکستان کی سا لمیت اورقومی حمیت پرحملے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران ذاتی تعلقات بچانے اورپڑوسی ملک میں سٹیل ملز لگانے کیلئے قوم کوگمراہ کررہے ہیں۔ ملک وقوم کوفوجی ڈکٹیٹرپرویزمشرف کے رحم وکرم پرچھوڑکراپنے خدمت گاروں اورخانساماؤں سمیت جدہ کے ''سرورپیلس ''میں جانے اوروہاں مسلسل کئی برس عیش وعشرت کی زندگی گزارنے اوروہاں سٹیل ملز لگانیوالے اپنے کاروبار ی مفادات کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کیلئے ''ڈیل'' کرنے اورجان بچانے کیلئے میدان چھوڑکرملک سے فرارہونیوالے لیڈرنہیں ڈیلر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کپتان عمران خان مردمیدان ہیں ،ان کی زندگی کامیابیوں سے عبارت ہے۔ ہماراقائدایک بارجوفیصلہ کرلے پھراس سے پیچھے نہیں ہٹتا،نیاپاکستان ضروربنے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.