ارض حرمین الشریفین اور مسلم ممالک کے امن سے کھیلنے والوں کے خلاف اقدامات کا اٹھایا جانا قابل تشویش نہیں ہونا چاہیے ‘پاکستان علماء کونسل
پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اپنے مسائل کی طرف دیکھنا چاہیے اور پاکستان سے متصل مسائل پر اپنی سیاسی اور مذہبی اقدامات کو اٹھانا چاہیے
اتوار 3 جنوری 2016 15:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء ) مشہد میں سعودی قونصلیٹ کا جلایا جانا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ، ہر ملک کو اپنے قوانین اور عدالتی فیصلوں پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے ،ارض حرمین الشریفین اور مسلم ممالک کے امن سے کھیلنے والوں کے خلاف اقدامات کا اٹھایا جانا قابل تشویش نہیں ہونا چاہیے ،جس طرح ایران اپنے ملک کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے مجرموں کو سزا دیتا ہے ، اسی طرح سعودی عرب کو بھی یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک کے قوانین کے مطابق عمل کرے ۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا زاہد محمود قاسمی ، مولانا ایوب صفدر ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا حافظ محمد امجد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے اپنے ملک کے قوانین کے مطابق اپنے شہریوں کو سزا دینا ایک درست عمل ہے جس پر مشہد میں سعودی قونصلیٹ کا جلایا جانا اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرے کسی بھی صورت درست قدم نہیں ہے اورپاکستان میں سعودی عرب یا کسی اور اسلامی ملک کے خلاف مہم چلانا افسوسناک امر ہے اور اس پر حکومت کو نوٹس لیناچاہیے۔
پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اپنے مسائل کی طرف دیکھنا چاہیے اور پاکستان سے متصل مسائل پر اپنی سیاسی اور مذہبی اقدامات کو اٹھانا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.