تعلقات ختم کرکے شیخ نمر کی سزا کی غلطی چھپائی نہیں جاسکتی ،ایران
ایران کو سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔سعودی وزیر خارجہ ریاض اور تہران کشیدگی دور کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں،امریکہ
پیر 4 جنوری 2016 12:29
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) ایران کے نائب وزیر خارجہ عامرعبداللہ حیان نے کہا ہے تعلقات ختم کرکے شیخ نمر کو سزائے موت دیے جانے کی غلطی چھپائی نہیں جاسکتی جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ ریاض اور تہران کشیدگی دور کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ایران کے نائب وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلقات ختم کرکے سعودی عرب شیخ نمر کو سزائے موت دینے کی غلطی چھپا نہیں سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی سفارت خانے پرمشتعل افراد کے حملے میں کوئی سعودی سفارت کار زخمی نہیں ہوا۔۔ ادھر ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔(جاری ہے)
سعودی عرب نے ایرانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کے لئے اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دے دی۔
عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں سعودی سفارتخانے کی عمارت پر مشتعل ہجوم کی توڑ پھوڑ اور آتشزنی کے بعد سعودی سفارتی عملہ نکال لیا گیا۔ تہران سے آنے والے سعودی سفارتی عملے کے ارکان دبئی پہنچ گئے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے خطے کے ملکوں کے رہنماوٴں پر زور دیا ہے کہ بات چیت سے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ امریکا نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت کشیدگی دورکرنے کیلیے اقدامات کرے، اس سلسلے میں بات چیت کا عمل جاری رہنا ضروری ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.