بھارت میں علی الصبح زلزلہ ، 8 افراد ہلاک،100زخمی،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،وزیراعظم مودی کا اظہار افسوس
پیر 4 جنوری 2016 13:23
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) میانمار اور بنگالی سرحد کے قریب بھارتی ریاست منی پوراور بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 100زخمی ہوگئے ، امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا منی پور کے علاقے امپھال سے 29کلومیٹر دوراورگہرائی57کلومیٹر تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پوراور بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 100زخمی ہوگئے۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح چار بج کر 35 منٹ پر آیا ، جب زیادہ تر لوگ گھروں میں آرام کررہے تھے جبکہ منی پور کے دارلحکومت امپھال کے ایس پی نے آٹھ زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کردی۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی کوفون کیا اور زلزلے کے متعلق پوری صورت حال کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم مودی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ وہ آسام کے دورے پر روانہ ہونے والے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے رابطے میں ہیں اور زلزلے سے متعلق حالات کی ہر پل کی خبر لے رہے ہیں۔عینی شاہدین کاکہناتھاکہ زلزلے کی وجہ سے گھروں میں سوئے ہوئے لوگ جاگ اٹھے ، جھٹکا بہت دیرتک رہا اور اس دوران یہی سوچتے رہے کہ کیا کرناچاہیے تاہم بنگلہ دیش میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.