کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال ماحول کیلئے خطرہ بن گیا
پیر 4 جنوری 2016 16:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) پلاسٹک کی تھیلیوں کے مضر صحت اثرات سے ماحول اور انسانی صحت کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومتی اداروں کی عدم دلچسپی برقرار ہے، کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال کئی گنابڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے اسی تناسب سے ماحولیاتی آلودگی کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، آبادی کے بڑھنے کے ساتھ کچرا بڑھنا بھی فطری عمل ہے۔
کراچی میں سالانہ بنیاد پر کچرے میں بے پناہ اضافہ ماحول کے لیے خطرہ بننے لگا ہے جس میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی بڑی مقدار شامل ہے، لیاقت آباد، ناظم آباد، گارڈن، سرجانی ٹان، کورنگی، اورنگی ٹان، محمود آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر اور شہر کے تمام مضافاتی علاقوں میں جمع شدہ کچرے کو شاہراہوں اور سڑکوں پر آگ لگاکر جلایا جارہا ہے جس میں پہلے سے ہی پلاسٹک کی تھیلیوں کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے پلاسٹک کی تھیلیاں جلنے کے بعد ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں ، ماہرین ماحولیات کے مطابق پاکستان میں ہر طرف پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال عام ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.