پی سی بی کا یاسر شاہ کی معطلی کے خلاف آئی سی سی اپیل کرنے کا فیصلہ
یاسر شاہ کے کیس میں جو معلومات چاہئیں تھیں وہ آئی سی سی نے فراہم کر دیں ہیں اور اب تمام چیزوں کا جائزہ لے کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پی سی بی
پیر 4 جنوری 2016 17:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کی معطلی کے خلاف اپیل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں بی سیمپل نہ دینے اور معطلی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ آئی سی سی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے۔پی سی بی حکام کے مطابق یاسر شاہ کے کیس میں جو معلومات چاہئیں تھیں وہ آئی سی سی نے فراہم کر دیں ہیں اور اب تمام چیزوں کا جائزہ لے کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاہم اس کیس میں بی سیمپل نہ دینے اور معطلی کے خلاف اپیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کے پاس اپیل کرنے کیلئے مزید سات دن باقی ہیں اور اس دوران تمام قانونی ماہرین سے مشاورت کے ساتھ کیس تیار کر کے آئی سی سی میں اپیل دائر کی جائے گی۔(جاری ہے)
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ جائے تو اس کے بعد صرف دو آپشنز ہوتی ہیں جن میں سے ایک بی سیمپل کیلئے جانا ہے یعنی جس کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہو اس کا ایک اور ٹیسٹ ہوتا ہے لیکن ایسا کرنے پر اگر نتائج مثبت ہوں تو کھلاڑی کو زیادہ سزا ملنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ چونکہ یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں مقدار کم ہے اس لئے پی سی بی نے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یاسر شاہ کو اگر سزا بھی ملے تو وہ کم دورانیے کی ہو اور وہ جلد از جلد قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں۔ ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.