سرکاری وغیرسرکاری شعبہ صحت تولیدی صحت کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں ‘ بیگم ذکیہ شاہنواز
آبادی کے کنٹرول سے متعلقہ پیغام سے صنفی امتیاز جیسے سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی آرہی ہے‘ صوبائی وزیر کی گفتگو
پیر 4 جنوری 2016 19:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات وبہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی نے آبادی میں بے محابا اضافے پر قابو پانے کے لئے جاری آگہی مہم کے ذریعے تولیدی صحت کے تصور کو فروغ دیا ہے اور پنجاب میں مرکزی حیثیت ماں بچے کی صحت کو دی گئی ہے ،اس مقصد میں کامیابی کے لئے معاشرے کے سماجی،معاشی اور مذہبی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں تناسب کے لئے اور عوام کی آگاہی کے لئے ڈاکٹروں اور ان کے دواخانوں کی جاری آگہی مہم میں شمولیت کے علاوہ این جی اوز کی سروسز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
نیز سول سوسائٹی ،سرکاری وغیر سرکاری شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد،پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسز،حکماء،ہومیو پیتھک معالجین شامل ہیں۔
فیملی پلاننگ سے متعلقہ علم وآگاہی اور ابلاغ سے مزین معلومات عوام تک پہنچائی جارہی ہیں تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل ہو سکیں۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے انکشاف کیا کہ آبادی کے کنٹرول سے متعلقہ پیغام میں مرد کی شمولیت،صنفی برابری ، سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی اور چھوٹے خاندان کا تصور عام کرنے میں حیران کن کامیابی مل رہی ہے۔ بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کی تو ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا ۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.