قائدؒ کے پاکستان میں دہشت گردی ،انتہاء پسندی ،عدم برداشت اورمذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گٹھ جوڑکے مکمل خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ،پرامن معاشرہ کے قیام کا وعدہ ہر قیمت پر پورا کرینگے،دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثراقدامات کیے جارہے ہیں،شہبازشریف کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب
امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ
پیر 4 جنوری 2016 19:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدار ت آج یہاں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کااظہار اوردہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثراقدامات کیے جارہے ہیں۔دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے قوانین کو مزید موثر بنا کرسزاؤں کو سخت کیاگیا ہے ۔(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قائدؒ کے پاکستان میں دہشت گردی ، انتہاء پسندی ،عدم برداشت اورمذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گٹھ جوڑکے مکمل خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ۔پرامن معاشرہ کے قیام کا وعدہ ہر قیمت پر پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کی فضاء یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جانفشانی،تندہی اورمحنت سے اپنے فرائض سرانجام دے۔جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔اجلاس کے شرکاء کو صوبے میں امن عامہ اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان، معاون خصوصی رانا مقبول احمد ،چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ اورپولیس کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.