ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مخالف کرنے والوں کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا، چھوٹے تاجروں کی طرف سے رضاکارانہ ٹیکس کی مخالفت کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں، کبھی کسی سیاسی رہنماسے ہڑتالوں کے لئے حمایت نہیں مانگی،آئندہ 3 سال میں 10لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر اور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس
پیر 4 جنوری 2016 20:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مخالف کرنے والوں کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا، چھوٹے تاجروں کی طرف سے رضاکارانہ ٹیکس کی مخالفت کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے کبھی کسی سیاسی رہنماسے ہڑتالوں کے لئے حمایت نہیں مانگی،آئندہ تین سال میں 10لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے ۔
وہ پیر کویہاں دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم حکومت نے نہیں دی بلکہ ہم نے خود لی ہے چھوٹے تاجروں کی طرف سے رضا کارانہ ٹیکس کی مخالفت کرنیوالوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سیاسی رہنما سے ہڑتالوں کے لئے حمایت نہیں مانگی ، نعیم میر نے کہا کہ 6ماہ کی کوشش کے بعد تاجروں کے لئے رضاکارانہ ٹیکس سکیم حاصل کی اس حوالے سے حکومت نے ہمارے زیادہ تر مطالبات تسلیم کئے، یہ سکیم ملک کے چھوٹے تاجروں کے لئے ہے ، انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے لئے چندہ لینے والے رضا کارانہ سکیم کی مخالفت کر رہے ہیں، رضاکارانہ ٹیکس سکیم کے تحت 35لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ کی مخالفت کر رہے ہیں، رضاکارانہ ٹیکس سکیم کے تحت 35لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے ، سیاسی مسائل میں تاجروں کو نہ الجھایا جائے اس سکیم کی حد 5کروڑ تک ہے ، اربوں کھربوں کی بات بے بنیاد ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.