اڑھائی سال میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں 40فیصد اضافہ ہوا ، پی آئی اے کی بحالی کیلئے سب مل کر بیٹھیں، ہمیں دوستانہ طریقے سے ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے، اسد عمر کے مثبت مشورے ٹیکس اسکیم میں شامل کریں گے
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو مجھے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بارے پتہ ہی نہیں ہے تواسے اچھایا یا برا کیسے کہہ سکتا ہوں، لوگوں کی ماضی کی غلطیاں معاف کرنی پڑیں گی،اسد عمر
پیر 4 جنوری 2016 22:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اڑھائی سال میں ٹیکس دینے والوں میں 40فیصد اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے کی بحالی کیلئے سب مل کر بیٹھیں، ہمیں فرینڈلی طریقے سے ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے، اسد عمر کے مثبت مشورے ٹیکس اسکیم میں شامل کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا کہ میرا اسحاق ڈار سے اس ٹیکس اسکیم سے متعلق رابطہ آخری بار اگست میں ہوا تھا، مجھے اسکیم کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہے تو میں اس کو اچھایا یا برا کیسے کہہ سکتا ہوں، ہمیں لوگوں کی ماضی کی غلطیاں معاف کرنی پڑیں گی۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کیلئے ڈائیلاگ کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، اسد عمر ایک ذمہ دار پارلیمنٹیرین ہیں ہم ان کے مثبت مشورے ٹیکس اسکیم میں شامل کریں گے۔(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ لوگ پچھلے 30،40سال سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں جنہیں ہم ایمنسٹی ٹیکس اسکیم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں شامل کر رہے ہیں، ہمیں فرینڈلی طریقے سے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال میں ٹیکس دینے والوں میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ میں نے انہیں کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو گی، پی آئی اے کی بحالی کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا کہ میرا اسحاق ڈار صاحب سے اس ٹیکس اسکیم سے متعلق رابطہ اگست میں آخری بار ہوا تھا، اس کے بعد میں اخبار میں اس اسکیم کے بارے میں پڑھا تو مجھے پتہ چلا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لائی جا رہی ہے، مجھے اس اسکیم کی تفصیلات کا ہی علم نہیں تھا تو میں اسے اچھا یا برا کیسے کہہ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایف بی آر کا ادارہ انتہائی ناقص ہے، ہمیں لوگوں کی ماضی کی غلطیاں معاف کرنی ہی پڑیں گی تا کہ ان کو آگے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں پہلے سے ٹیکس دینے والوں کیلئے بھی کوئی رعایت ہونی چاہیے تا کہ ان کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.