میاں چنوں ،ملزم نے دبئی میں اچھی نوکری کا جھانسہ دیکر ایک لاکھ 75ہزا ر بٹو رلئے

پیر 4 جنوری 2016 22:58

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء)ملزم نے دبئی میں اچھی نوکری کا جھانسہ دیکر ایک لاکھ 75ہزا ر بٹو رلئے، محمد صاد ق ولد لال خان سکنہ وٹرنری ہسپتال میاں چنوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم شاہد ولد سعید سکنہ خانیوال نے میرے بیٹے کو دوبئی میں اچھی نوکری کا جھانسہ دیکر مجھ سے1ایک 75ہزار روپے وصول کئے اور 9اگست کو میرے بیٹے کو دوبئی میں روانہ کردیا گیا،وہاں جاکر میرے بیٹے کو اچھی نوکری تو دور کی بات کھانا تک نہیں میسر نہیں ہوئے،4ماہ تک میرابیٹا محنت مزدور ی کرتا رہا،کھانا نہ ملنے کی وجہ سے شدید بیما ر ہوگیا اور اپنے جاننے والے کچھ لوگوں سے پیسے لیکر اپنی زندگی مشکل سے گزار تا رہا،بعدازاں ملزم سعید نے میرے بیٹے کو بولا کہ اب تمہیں کسی دوسرے شہر میں نوکری کیلئے جانا پڑے گا تم اپنا سامان پیک کر کے ائیر پورٹ پرآ جا ؤ،میرا بیٹا آنکھوں میں نوکری کے حسین خواب سجائے ائیر پورٹ پر پہنچ تو ملزم نے میرے بیٹے کو پاکستان بھجوا دیا،پاکستان پہنچے کے بعد میں اپنے بیٹے کے ہمراہ ملزم کے گھر خانیوا ل پہنچے تو ملزم نے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا اور کہاں کے جاؤ تم جو کر سکتے ہوکرلو،محمد صادق نے مزید بتایا کہ ملزم سعید اچھی نوکری کا جھانسہ دیکر اب تک درجنوں پاکستانیوں کو لوٹ چکے ہے،میں نے اپنی جمع پونچی اور قرض لیکر اپنے بیٹے کو دوبئی بھیجنے کیلئے پیسے دیئے تھے میں اب بہت پریشان ہوں، متاثرہ صادق نے روتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف اور ملزم کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔